the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
بزم شبان محمدیؐ کی محفل نعت۔مولانا سید قبول بادشاہ قادری کا خطاب
حیدرآباد۔ 4 جنوری(راست) نعت شریف کا پڑھنا اور سننا یہ دونوں عمل خدائے پاک کے نزدیک نہایت پسندیدہ ہیں اور نبی کریم ؐ کی مدح سرائی کرنا از خود خدائے تعالیٰ کی سنت بھی ہے۔ نعت ایسے منظوم کلام کو کہتے ہیں جس میں حضور اکرمؐ کی تعریف و توصیف بیان کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا سید شاہ قبول بادشاہ قادری شطاری نے بزم شبان محمدی بہادر پورہ کے زیر اہتمام منعقدہ محفل نعت سرور کونینؐ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا محمد فاروق علی قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور اکرمؐ کی نعت گوئی اللہ تعالیٰ کی سنت ہے اور خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جو نعت کی محافل میں شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے سال نو کے موقع پر امت مسلمہ میں ہورہی بے راہ روی اور غیر اخلاقی حرکتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ کتنے بدنصیب ہیں وہ لوگ جو اپنی زندگی کا ایک سال گزرجانے پر بھی کچھ افسوس نہیں کرتے اور بجائے اس کے خوشیاں مناتے ہیں۔ جناب سید احمد پاشاہ قادری زرین کلاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نعت شریف کی محفل سب میں برگزیدہ



محفل ہوتی ہے جس سے بندہ خدا و رسولؐ کا قرب حاصل کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابل مبارکباد ہیں وہ حضرات جو محافل نعت کا اہتمام کرتے ہیں۔ مولانا محمد محی الدین قادری محمودی نے شکریہ ادا کیا۔ مولانا سید غیاث الدین چشتی معینی(اجمیر شریف) نے دعائیہ کلمات کہے۔ مولانا سید ظہیر الدین علی صوفی‘ مولانا حافظ محمد فرید الدین‘ مولانا سید اولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ‘ مولانا محمد سلطان احمد‘ مولانا سعید پاشاہ‘ ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری‘ عقیل احمد عقیل پٹواری‘ مولانا عبدالقادر صوفی ثانی‘ مولانا شجاع الدین افتخاری و دیگر نے شرکت کی۔ مولانا قاری محمد سعید الدین قادری محمودی نے قرأت اور مولانا حافظ احسن علی احتشام نے حمد باری تعالیٰ و نعت شریف سنائی۔ مولانا محمد جہانگیر علی نے سلام پڑھا۔ مولانا شفیق الرحمن ماجد نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ مولانا قادر محی الدین جنید پاشاہ قادری زرین کلاہ‘ محمد مبین احمد مبین سیٹھ‘ حافظ سید مدثر احمد‘ محمد ساجد حسین‘ حکیم غلام محی الدین قادری نقشبندی‘ شیخ محمد اقبال نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ سید چاند حسینی عرفان نے شکریہ ادا کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.